Sunday, 20 January 2019, 05:37:32 pm
پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وزیراطلاعات
December 12, 2018

اطلاعات ونشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قومی ترجیحات اور پالیسیوں کے تناظر میں ملک کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے میں اقوام متحدہ کے اداروں کے کردار کا اعتراف کرتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ رابط کار Neil Buhne سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی سماجی اقتصادی حالت میں بہتری، غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستانی عوام کے مفاد کے شعبوں میں اقوام متحدہ کی ٹیم کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتی ہے۔