Thursday, 21 March 2019, 10:42:06 am
وزیراعظم کی شعبہ صحت بارے اصلاحات سے متعلق بریفنگ کی صدارت
December 12, 2018

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شعبہ صحت میں کی گئی اصلاحات سے متعلق بریفنگ کی اسلام آباد میں صدارت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے شعبہ صحت میں اصلاحات کی راہ میں حائل انتظامی اور قانونی امور سے متعلق تمام رکاوٹوں کی نشاندہی کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کی سطح پر متعلقہ حکام کو غذائیت کی کمی اور صحت سے متعلق دیگر خطرات کا باعث بننے والی ناقص خوراک کو چیک کرنے کیلئے ایک جامع طریقہ کار اور جدید ترین لیبارٹریوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔