Saturday, 20 April 2024, 03:56:24 pm
وزیراعظم کاسرمایہ کاروں کو ہرممکن طریقے سے سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کااعادہ
December 12, 2018

وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاروں کوہرممکن طریقے سے سہولتیں فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کااعادہ کیاہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں اینگروفوڈزاورFriesland Campinaکے سربراہ سے گفتگو کے دوران کہی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے کئے گئے مختلف پالیسی اقدامات کا خصوصی ذکر کیا جن کا مقصد پائیدارترقی یقینی بنانا اور تاجروں اور کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات دور کرناہے۔Friesland Campina کے چیف ایگزیکٹو نے پاکستان میں ڈیری کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اورپیداواری تکنیک متعارف کرانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔وزیراعظم نے Friesland Campina اوراینگروفوڈزکی جانب سے پاکستان میں اپنی کاروباری سرگرمیوں میں توسیع کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ڈیری کے شعبے کی ترقی اورغذائی مصنوعات کو یقینی بنانے میں مدد دینے کے لئے باضابطہ لائحہ عمل متعارف کرانے کی ضرورت سے بخوبی آگاہ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.