Thursday, 21 March 2019, 10:21:03 am
وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت نیشنل جاب پور ٹل ، موبائل ایپ کا اجرا
December 12, 2018

وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت مستند ہنر ہند افرادی قوت اور ممکنہ آجروں کے درمیان رابطے کیلئے نیشنل جاب پورٹل اور ایک موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا جائیگا۔

اس سلسلے میں بدھ کے روز اسلام آباد میں نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد عثمان ڈار کو ایک بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ نیشنل جاب پورٹل طلب اور رسد کے درمیان خلا پر کرنے کی غرض سے ملازمتوں کیلئے ایک ڈیٹا بینک کے طور پر کام کرے گا۔

یہ پورٹل ملازمتوں کی مقامی اور بین الاقوامی منڈی میں ملازمت کے خواہشمند افراد کو ان کی تعلیم اور مہارت کے مطابق آجروں سے رابطہ کرانے میں مدد فراہم کرے گا۔

محمد عثمان ڈار نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ حکومت کے اس انقلابی اقدام سے آجر اور اجیر دونوں کو فائدہ ہوگا۔