Sunday, 20 January 2019, 05:38:24 pm
ملکی تاریخ میں پہلی بار بلا تفریق منصفانہ اور شفاف احتساب کیا جارہاہے،وزیر اطلاعات
December 12, 2018

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری کے بارے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نکات کاجواب دیتے ہوئے اطلاعات کے وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بلا تفریق منصفانہ اور شفاف احتساب کیا جارہاہے۔

 انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی احتساب کے عمل کو متنازعہ بنانے کی کوشش نظام کے لئے فائدہ مند نہیں۔