Thursday, 18 April 2024, 03:29:28 am
ملک کو سابق حکومتوں کی بدعنوانی کی وجہ سے معاشی چیلنجوں کاسامناہے:علی نواز
December 12, 2018

File Photo

وفاقی ترقیاتی ادارے کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نوازاعوان نے کہاہے کہ ملک کو سابق حکومتوں کی بدعنوانی اورناقص نظم ونسق کی وجہ سے معاشی چیلنجوں کاسامناہے۔

انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مربوط اقدامات کررہی ہے۔علی نوازاعوان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے سودن کے دوران ملک کو ترقی اورخوشحالی کی شاہراہ پرگامزن کرنے کے لئے سمت کاتعین کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے وزراء کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے ملک میں ایک نیارجحان متعارف کرایاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.