Friday, 29 March 2024, 10:53:56 am
حکومت بدعنوانی میں ملوث کسی کومعاف نہیں کرے گی:فواد
December 12, 2018

File Photo

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہاہے کہ حکومت نے قومی دولت لوٹنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت منی لانڈرنگ یابدعنوانی میں ملوث کسی کوبھی معاف نہیں کرے گی۔وزیراطلاعات نے کہاکہ موجودہ حکومت ہرگزبدعنوانی برداشت نہیں کرے گی۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو اس رکن پارلیمنٹ کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرناچاہیے جس کے خلاف نیب میں کوئی کیس زیرالتواء نہ ہو۔ایک اورسوال پرانہوں نے کہاکہ نیب آزاد اورخودمختارادارہ ہے اور حکومت کااس کے معاملات میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ حکومت نے حزب اختلاف کے خلاف ایک بھی مقدمہ درج نہیں کرایا اورتمام موجودہ مقدمات سابق حکومتوں کے ادوار میں قائم کئے گئے تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.