Sunday, 20 January 2019, 06:57:59 pm

مزید خبریں

 
بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،کشمیر یونیورسٹی کے طلباء کی دستخطی مہم
December 12, 2018

 مقبوضہ کشمیر میں کشمیر یونیورسٹی کے طلبا نے وادی میں بھارتی فوج کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراحتجاجاً ایک دستخطی مہم شروع کی ہے۔

 بڑی تعداد میں طلبا سرینگر میں یونیورسٹی کی اقبال لائبریری کی عمارت کے باہر جمع ہوئے اور دستخطی مہم میں حصہ لیا۔

 طلبا نے آزادی کے حق میں نعرے لگائےاور بھارتی قابض افواج کی طرف سےجاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے مزاحمتی تحریک کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کا اعادہ کیا۔