Thursday, 21 March 2019, 10:20:35 am
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی درآمدی کھاد کی فوری مارکیٹ میں فراہمی کی ہدایت
December 12, 2018

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمد کی گئی کھاد کی ملک بھر میں فراہمی میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ مارکیٹ میں اس کی دستیابی اور وافر ذخیرہ یقینی بنایاجاسکے ۔

وزیرخزانہ اسد عمر کی صدارت میں بدھ کے روز اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کو بتایاگیا کہ درآمد شدہ کھاد کی کھیپ کراچی پہنچ چکی ہے اور اس کی ملک بھر میں فراہمی کیلئے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

کمیٹی نے وفاقی کابینہ کی منظوری کیلئے نیشنل کمیونیکشن کارپوریشن کے بارے میں آئی ٹی کی وزارت کے تخمینہ بجٹ تجویز کی منظوری دی ۔

تاہم کیٹی نے کہاکہ ایک خودمختار اور منافع بخش ادارہ ہونے کے ناطے این ٹی سی کو دیگر سرکاری کارپوریشنوں کی طرح اپنا بجٹ خود تیارکرنے اور اس کی منظوری دینے کے اختیارات دئیے جائیں۔

کمیٹی نے ہدایت کی کہ این ٹی سی کو ضروری اختیارات دئیے جائیں تاکہ این ٹی سی کا بورڈ مستقبل کے بجٹ پر غور کرکے اس کی منظوری دے سکے ۔