Saturday, 14 December 2024, 06:02:27 pm
 
گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے میں افغان پناہ گزینوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کی ضرورت پر زور
November 12, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں افغان پناہ گزینوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات پشاور میںافغان کمشنر یٹ کے کمشنر شکیل صافی سے ملاقات کے دوران کہی۔

گورنر نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی قوانین کے تحت بہترین سہولیات کے ساتھ افغان مہاجرین کی واپسی کی پالیسی پر کاربند ہے۔