Friday, 29 March 2024, 01:35:58 am
ثقافت کے ذریعے قومی تشخص کو محفوظ بنائیں گے، وزیر اطلاعات و نشریات
November 12, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویزن کی روشنی میں اپنی ثقافت کے ذریعے قومی تشخص کو محفوظ بنائیں گے، ای کامرس کے ذریعہ گھروں میں بنائی جانے والی مصنوعات پوری دنیا تک پہنچائی جاسکتی ہیں، اس سے گھریلو صنعت اور ثقافت بھی زندہ رہتی ہے ، کاروبار بہتر ،قومی شناخت اور سیاحت فروغ پاتی ہے ، ملک و قوم کی پہچان ثقافت سے ہوتی ہے ، وہ قومیں جن کی ثقافت نہیں ہوتی ان کے تشخص کو نقصان پہنچتا ہے ۔

جمعرات کو لوک ورثہ میلہ کے حوالے سےتقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لوک ورثہ نے زبر دست میلہ ترتیب دیا ہے ، اس میں شریک افراد کا جذبہ قابل دید ہے ، یہ

ادارہ بنیادی طور پر اسی مقصد کے لئے بنایا گیا تھا ، اس میلے کا بنیادی مقصد پاکستان کے عوام کو جوڑنا ، پاکستان مختلف ثقافتوں کا مجموعہ ہے ، کوئی بھی قوم اپنی ثقافت سے جانی پہچانی جاتی ہے ، لوک ورثہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے ،مقصد یہ ہے کہ پاکستان کے مختلف فنکار اپنے علاقائی کلچر کو دوسرے صوبے کے عوام تک پہنچا سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں میں مختلف صوبوں کے لوگ دوسرے صوبے کے لوگوں سے ملکر تجربات کا تبادلہ کرتے ہیں اس سے صوبوں میں قربت بڑھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ حقیقی پاکستانی ثقافت کے ذریعے قومی تشخص کو محفوظ بنا ئیں گے ، دشمن کی کوشش ہوتی ہے کسی بھی طرح ثقافت اور تاریخ کو مسخ کیا جائے ، قوم کا فخر اور شناخت ثقافت ہی ہوتی ہے، ایسے میلے مختلف صوبوں میں بھی منعقد ہونے چاہیئں ۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فوائد میں ای کامرس بھی ہے ، لوگ گھروں میں بیٹھ کراپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ بھی کر سکتے تھے ،پہلے ایسا ممکن نہیں تھا ۔

انہوں نے کہاکہ ای کامرس کے ذریعہ گھروں میں بنائی جانے والی مصنوعات پوری دنیا تک پہنچائی جاسکتی ہیں اس سے گھریلو صنعت اور ثقافت بھی زندہ رہتی ہے ، کاروبار بہتر ،قومی شناخت اور سیاحت فروغ پاتی ہے ۔

 
Error
Whoops, looks like something went wrong.