Saturday, 20 April 2024, 10:08:10 am
بیرون ملک سے زائرین کو ایک سے زیادہ عمرے کرنے کی مشروط اجازت
November 12, 2020

سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کو ایک سفرمیں ایک سے زائد بار عمرے کی اجازت تین شرائط پر دی جائےگی۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے زائرین کو ایک زیادہ عمرے کرنے کی مشروط اجازت ہو گی۔

پہلی شرط یہ ہے کہ عمرہ زائر کی واپسی کا پروگرام دوسرے عمرے کی وجہ سے متاثر نہ ہو۔ عمرہ کمپنی کے متعلقہ انچارج کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے واپسی کی ریزرویشن کنفرم کرالی جائے۔دوسری شرط یہ ہے کہ عمرہ زائر جس گروپ کے ساتھ آیا ہو دوسرے عمرے کی درخواست اس گروپ کی طرف سے ہو انفرادی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔معتمرین کو فیلڈ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ’اعتمرنا ایپ‘ کے ذریعے عمرہ اجازت نامہ جاری کرائے۔

واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو ایک سفر میں صرف ایک بار عمرے کی اجازت دی جا رہی ہے دوسری مرتبہ بار عمرہ کرنے کے لیے شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.