Friday, 29 March 2024, 08:47:00 pm
بابا گورونانک کا 550واں جنم دن
November 12, 2019

سکھ برادری نے منگل کے روز دنیا بھر میں اپنے روحانی  رہنما بابا گوروناک کا 550 واں جنم دن منایا۔

اس سلسلے میں مرکزی تقریب ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان میں ہوئی۔دنیابھرسے سکھ مذہب کے پیروکاربڑی تعداد میں اس تقریب میں شرکت کی۔کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ادھرپنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ کرتارپورراہداری کھلنے سے سکھ برادری کی خوشیاں دوبالاہوگئی ہیں اورمذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے پی ٹی آئی حکومت کایہ ایک اورتاریخی اقدام ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں اقلیتوں کے مذہبی ورثے کےتحفظ کےلئے پرعزم ہے۔

 انہوں نےکہا کہ پاکستانی عوام نے کرتارپور راہداری منصوبے کےلئے اپنے دل کھول دیے ہیں۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.