Monday, 16 December 2019, 02:14:49 am
وزیراعلیٰ کاصوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ
November 12, 2019

بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں تیز تر ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز کوئٹہ میں صوبے میں نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے بھر میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ذریعے ترقی کے عمل کی رفتار کو تیز کیا جائے گا۔