Wednesday, 24 April 2024, 04:03:47 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سےسکیورٹی کے نام پر نافذ کرفیو مسلسل 100ویں روز بھی برقرار
November 12, 2019

 مقبوضہ کشمیر میں  بھارت کی طرف سے سکیورٹی کے نام پر نافذ کرفیو آج مسلسل 100ویں روز بھی برقرار ہے جس کے باعث صورتحال بدستور سنگین ہے۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات ہیں اور مقبوضہ علاقے میں تمام مقامات پر انٹر نیٹ، ایس ایم ایس اور پری پیڈ موبائل سروس مکمل طور پر بند ہے۔

 ادھر بھارت کی طرف سےیکطرفہ طورپر مقبوضہ جموں و کشمیر  کو بھارت کا حصہ قرار دینے کے بعد اب اہم عمارتوں، ہسپتالوں، ہوائی اڈوں اور کرکٹ سٹیڈیمز  کو آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماوں کے ناموں سے منسوب کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.