Sunday, 01 November 2020, 03:23:35 am
ٹینڈر نوٹس
November 12, 2019

پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن 
پی بی سی ، ایچ پی ٹی، کمپلیکس روات اسلام آباد

ٹینڈر نوٹس

 


اچھی شہرت کی حامل نیشنل ٹیکس اور جی ایس ٹی نمبر رجسٹرڈ فرموں سے پرانے دو عدد 100KW SW RCA MODEL BHF 100-B اور ایک عدد 10KW SW Gates Model HF5/10 ٹرانسمیٹر ز (بمعہ ناکارہ پرزہ جات) کی نیلامی کیلئے بذریعہ عوامی نیلامی سربمہر پیشکشیں مطلوب ہیں۔
شرائط وضوابط
1 ۔ نیلامی " جیسا ہے جہاں ہے" کی بنیاد پر ہوگی دلچسپی رکھنے والی فرمز دفتری اوقات ) 10 بجے دن تا2 بجے دن) کے دوران سامان کے ملاحظہ کیلئے تشریف لا سکتی ہیں۔
2 ۔ بولی دہندگان / فرمز کو اس کام کا سابقہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔
3 ۔ بولی دہندگان/ فرمز کو بولی کی رقم کا 3% بطور زرضمانت (قابلِ واپسی)بشکل پے آرڈر بنام کنٹرولر پی بی سی ایچ پی ٹی کمپلیکس ، روات اسلام آباد جمع کروانا ضروری ہے ۔ زرضمانت کے پے آرڈر کی فوٹو کاپی بولی کی دستاویز کے ساتھ بھی لف کرنا ضروری ہے۔
4 ۔ٹینڈر دستاویزات 1500/- روپے (ناقابل واپسی) کے عوض دفتری اوقات کے دوران اس دفتر سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
5۔ کامیاب بولی دہندہ کو بولی کا 25% بشکل پے آرڈر / بینک ڈرافٹ بنام کنٹرولر، پی بی سی، ایچ پی ٹی کمپلیکس ، روات اسلام آباد موقع پر جمع کروانا ہوگا اور بقیہ رقم 10 دن کے اندر اندر جمع کروانی ہوگی۔ بقیہ رقم 10 دن کے اندر جمع نہ کروانے کی صورت میں بولی دہندہ کا جمع شدہ 25% ضبط کر لیا جائے گا۔
6۔پی بی سی ، پیپرا قوانین کے مطابق کسی بھی موقع پر بولی کینسل کرنے کا حق رکھتی ہے۔
7۔بولی میں شرکت کے خواہشمند اپنا اصل شناختی کارڈ بمعہ فوٹو کاپی بولی شروع ہونے سے پہلے لازمی ہمراہ لائیں۔
8۔ کامیاب بولی دہندہ کسی بھی طرح کے لاگو شدہ ٹیکسز ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
9 ۔ ٹینڈر جمع کروانے کی آخری تاریخ03.12.2019 دن 11.00 تک ہے جو اسی دن 11.30 بجے بولی دہندگان کی موجودگی میں نیلامی کمیٹی کی سربراہی میں کھولے جائیں گے۔
10 ۔تمام بولی دہندگان سے درخواست ہے کہ بولی دینے سے پہلے سامان / پرزہ جات دیئے گئے پتہ پر لازمی ملاحظہ کرلیں۔


(محمد اسلم شیخ)،کنٹرولرانجیئرنگ،پی بی سی ایچ پی ٹی کمپلیکس، روات اسلام آباد

فون نمبر4262188۔051