Friday, 29 March 2024, 01:20:09 pm
بابا گورو نانک کے550ویں جنم دن کےموقع پر باضابطہ یادگاری سکےکا اجرا
November 12, 2019

اسٹیٹ بنک نے بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر باضابطہ طور پر یادگاری سکہ جاری کیا ہے۔

 اس حوالے سے تقریب آج کراچی میں ہوئی۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسٹیٹ بنک کے گورنر رضا باقر نے کہا کہ مرکزی بنک کی طرف سے یادگاری سکہ جاری کرنے کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی قومی کوششوں کوآگے بڑھانا اور ان کا حصہ بننا ہے۔

 انہوں نےکہا کہ سکھ مذہب کے بانی نے امن اور بھائی چارے کے پیغام کا پرچار کیا۔

 اسٹیٹ بنک کے گورنر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سکے کے ذریعے ان کا پیغام ہرگھر کی دہلیز پر پہنچے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.