Friday, 29 March 2024, 03:19:20 am
نوازشریف،شاہدخاقان اورالمیڈاکےخلاف غداری کامقدمہ چلانےسےمتعلق درخواست پرسماعت ملتوی
November 12, 2018

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی اور ڈان کے رپورٹر سرل المیڈا کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت اس ماہ کی 19 تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔

 نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا آج لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے روبرو پیش ہوئے۔

 لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔

 سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل بنچ کے روبرو پیش ہوئے اور مقدمے میں عدالت کی معاونت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.