Tuesday, 23 April 2024, 11:37:32 pm
آئی ٹی شعبے کویورپی و امریکی معیارکے مطابق بہتربنانے کی ضرورت ہے:صدر مملکت
October 12, 2021

صدرڈاکٹرعارف علوی نے ڈیٹاسیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو یورپی اورامریکی معیارات کے مطابق بہتربنانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔اسلام آباد میں بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کے ایوان صنعت وتجارت کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی پیداواری گنجائش میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ون ونڈوآپریشن کی اہمیت واضح کی۔انہوں نے کہاکہ کاروباری برادری کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں مختلف اداروں کے اشتراک سے موجودہ بنیادی ڈھانچے میںجدیدرجحانات متعارف کرائے۔صدرنے کہاکہ حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے موثرپالیسیاں وضع کی ہیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کوان پالیسیوں سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.