Friday, 29 March 2024, 04:27:16 am
وزیراعلیٰ پنجاب کاعوام کی سہولت کےلئےقانون گوئی کی سطح پر115اراضی ریکارڈمراکزکا افتتاح
October 12, 2020

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کی سہولت کےلئے قانون گوئی کی سطح پرآج115 اراضی ریکارڈ مراکز کا افتتاح کیا۔

 لاہور میں افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نےا سےصوبے میں اراضی ریکارڈ کی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تاریخی اقدام قرار دیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے سٹیلائٹ لینڈ ریکارڈ مراکز اور 20 موبائل لینڈ سنٹرز کا بھی افتتاح کیا۔

 انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ لینڈ ریکارڈ مراکز 32 منتخب قانون گوئیوں میں موضع کی سطح پر اراضی ریکارڈ کی خدمات فراہم کریں گے۔

 عثمان بزدار نے کہا کہ چار سفارتخانوں میں اوورسیز لینڈ ریکارڈ مراکز بھی قائم کئےگئے ہیں جن میں امریکہ، برطانیہ ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.