وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی پبلک سروس کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کی بھرتی کا عمل تیز کرے اور اہلیت اور شفافیت یقینی بنائے۔
اتوار کے روز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تمام محکموں کے انتظامی سربراہوں کو ہدایت کی کہ وہ ملازمین کی جلد بھرتی کیلئے کمیشن کو خالی آسامیوں کے بارے میں بروقت آگاہ کریں۔
وزیراعلیٰ نے شفافیت یقینی بنانے کیلئے بھرتی کے عمل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔