Saturday, 20 April 2024, 06:48:58 pm
چیف کورٹ اور ماتحت عدالتیں لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، گورنر
October 11, 2020

گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین نے کہا ہے کہ چیف کورٹ اور ماتحت عدالتیں لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز چیف کورٹ گلگت آفس کے دورے کے موقع پر گلگت بلتستان کے چیف جج ملک حق نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔گورنر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے دفاتر کی کارکردگی مثالی رہی ہے۔اس سے پہلے گورنر کو عدالت کی کارکردگی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.