Friday, 29 March 2024, 07:17:22 am
بھارت کے جارحانہ،توسیع پسندانہ عزائم علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،صدر آزاد کشمیر
October 11, 2020

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم نہ صرف کشمیریوں بلکہ علاقائی امن اور سلامتی کیلئے بھی خطرہ ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مظفر آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندو توا کے پیروکار صرف بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کاخاتمہ نہیں چاہتے بلکہ اپنی سرحدوں کو کوہالہ، آزاد پتن اور Wakhan تک توسیع دینے کیلئے بھی سازشیں کر رہے ہیں۔ آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ بھارت نے دس لاکھ فوجی دہشتگردی سے لڑنے کیلئے نہیں بلکہ اسی لاکھ کشمیریوں کے قتل عام کیلئے تعینات کئے ہیں۔سردار مسعود خان نے علمائے کرام اور روحانی پیشوائوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان خطرات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے مساجد ، امام بارگاہوں ، مدارس اور مزارات کے فورمز کو استعمال کریں۔ انہوں نے علمائے کرام سے کہا کہ وہ لوگوں کو بتائیں کہ بھارت کے فسطائی حکمرانوں نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت مکمل طور پر تبدیل کردی ہے اور اب ان کی نظریں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.