Wednesday, 24 April 2024, 09:14:24 am

مزید خبریں

 
گزشتہ دوماہ میں مقبوضہ کشمیرمیں احتجاجی مظاہروں کے330سےزائدواقعات پیش آئے:بھارتی حکومت کا اعتراف
October 12, 2019

بھارتی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ آرٹیکل تین سو ستر ختم کرنے کے بعد گزشتہ دو ماہ میں مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے 330 سے زائد واقعات پیش آئے۔

بھارتی حکومت کی داخلی سلامتی کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ان میں زیادہ تر مظاہروں میں پتھرائو کے واقعات رونما ہوئے ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ان مظاہروں میں سڑسٹھ فیصد مظاہرے سری نگر، بڈگام اور پلوامہ میں کئے گئے۔ادھر بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آج فوجی محاصرہ انہتر ویں روز میں داخل ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔بھارتی فوج نے آج مسلسل سولہویں روز بھی ضلع گاندربل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.