Friday, 15 November 2019, 05:50:41 am

مزید خبریں

 
عالمی برادری بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر بھارت سے وضاحت طلب کرے، مسعود خان
October 12, 2019

آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے وادی نیلم اور کنٹرول لائن کے دیگر سیکٹروں پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

ہفتے کے روز مظفرآباد میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے جنگ بندی لائن پر رہائش پذیر لوگوں کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔

صدر نے کہا کہ وادی نیلم کے دیہی علاقوں Chagan، Dodniyal اور شہروں میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ جاری ہے۔

بھارتی فوج ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران فائرنگ میں ایک بچہ شہید اور نو شہری زخمی ہوئے ہیں۔

صدر نے سوگوار خاندانوں کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی کنٹرول لائن کے پار شہری آبادی کے خلاف کلسٹر بم استعمال کر رہے ہیں جو کلسٹربموں کے کنونشن کے تحت ایک جرم ہے۔ بھارت نے بھی اس عالمی معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں۔

سردار مسعود خان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو عالمی قوانین اور معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر جواب دہ بنائے۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی اور کشمیری قومیں بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف اور تحریک آزادی کی حمایت کیلئے متحد ہیں۔