Friday, 19 April 2024, 02:45:06 pm
حکومت کی سماجی اوراقتصادی ترجیحات عالمی ایجنڈے کے عین مطابق ہیں،ملیحہ
October 12, 2018

اقوام متحدہ میں پاکستان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان کی حکومت کی سماجی اوراقتصادی ترجیحات پائیدارترقی سے متعلق دوہزارتیس کے عالمی ا یجنڈے کے عین مطابق ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیرملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی ترجیحات میں اقتصادی بحالی، سستی توانائی کی فراہمی ، آبی وسائل کا تحفظ، زرعی شعبے کی ترقی اورصحت اورتعلیم کے شعبوں کی بہتری شامل ہے۔

بدعنوانی اور غیرقانونی ترسیلات زر کے معاملے پر انہوں نے کہاکہ احتساب اور لوٹی گئی دولت اور اثاثوں کی بازیابی پاکستان کی نئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ دیامیربھاشاڈیم ماحول دوست توانائی، پینے کے پانی اور آبپاشی کے لئے بہت بڑاذریعہ ثابت ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.