Tuesday, 23 October 2018, 05:34:48 am
بھارت کی جانب سے روس سے دفاعی میزائل نظام کی خریداری خوش آئندنہیں،امریکہ
October 12, 2018

امریکہ نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے روس سے S-400میزائل دفاعی نظام اور ایران سے تیل کی خریداری کی اطلاعات نیک شگون نہیں ہیں۔یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان Heather Nauert نے واشنگٹن میں معمول کی  بریفنگ میں کہی۔اس سے پہلے صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ بھارت کی طرف سے روس سے میزائل دفاعی نظام کی خریداری پرامریکہ جلداپنا ردعمل ظاہر کرے گا۔