Friday, 29 March 2024, 06:36:39 pm
احتساب عدالت نے شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
October 12, 2018

اسلام آبادکی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ۔

وارنٹ اختیارات کے ناجائزاستعمال اوراس کے نتیجے میں قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کے ریفرنس میں جاری ہوئے۔

احتساب عدالت نمبردو کے جج ارشدملک نے بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت کے دوران اُنکی مسلسل غیرحاضری پروارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

عدالت نے بعدازاں مقدمے کی سماعت آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ تک ملتوی کردی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.