Friday, 29 March 2024, 06:05:26 pm
نو اضلاع میں 35احساس نشوو نما مراکز قائم کئےجا رہے ہیں،ثانیہ نشتر
September 11, 2020

سماجی تحفظ کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک کے نو اضلاع میں تقریباً تینتیس احساس نشوونما مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ پہلے مرحلے میں خیبر' دیر بالا' باغ' غذر' ہنزہ' خارمنگ'کھاران' بدین اور راجن پور اضلاع میں مراکز قائم ہوں گے۔ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ احساس نشوونما پروگرام میں بچے کی زندگی کے پہلے ایک ہزار دن اور دو سال کی عمر مکمل ہونے تک غذائیت اور صحت کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے لئے دو ہزار روپے جبکہ لڑکوں کے لئے ڈیڑھ ہزار کا سہ ماہی وظیفہ دیا جائے گا اس کے علاوہ مستحق خاندانوں کو صحت بخش خوراک بھی فراہم کی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.