Thursday, 22 October 2020, 01:47:04 pm

مزید خبریں

 
کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ بربریت پر مبنی کارروائی ہے، فاروق حیدر
September 12, 2020

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر نے لائن آف کنٹرول کے گرد ڈیرہ شیر خان سیکٹر میں قابض فوج کی اشتعال انگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ قابض فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گیارہ سالہ مقامی لڑکی شہید ہوگئی۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کنٹرول لائن پر مقیم شہری آبادی کی حوصلہ شکنی کیلئے بربریت پر مبنی کاروائی ہے۔
آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کنٹرول لائن پر مقیم لوگوں کو انکی بے مثال قربانیوں کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا۔