Saturday, 20 April 2024, 12:07:00 am
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں سامراجیت کا دوردورہ ہے:مسعود
September 12, 2020

File Photo

آزادجموں وکشمیرکے صدرسردارمسعودخان نے کہاہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں ہندوبالادستی کی پالیسی پرعملدرآمدکے نتیجے میں نہتے کشمیریوں کاقتل عام کیاجارہاہے جس کامقصدمقبوضہ علاقے سے مسلمان آبادی کو بے دخل کرناہے۔وہ کشمیراورفلسطین کے عنوان سے ایک آن لائن اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس کااہتمام اسلام آباد میں سنٹرفارمڈل ایسٹ اینڈافریقہ اورانسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیزنے مڈل ایسٹ مانیٹرکے اشتراک سے کیاتھا۔مسعودخان نے کہاکہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیراورفلسطین میں سامراجیت کا دوردورہ ہے اوردونوں علاقوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ درد کومحسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مظلوم فلسطینی اورکشمیری عوام وحشیانہ مظالم کے خاتمے اور منصفانہ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہدکررہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.