Saturday, 20 April 2024, 10:23:23 am
عوام کاسماجی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے:ثانیہ نشتر
September 12, 2020

غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ عوام کا سماجی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔آج ملتان میں احساس کفالت مرکز کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مستحق افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی مالیت کا احساس ہنگامی نقد امداد پروگرام شروع کیاگیا ۔ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس ہنگامی نقد امداد پروگرام وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر شروع کیاگیا جس کا مقصد معاشرے کے مستحق طبقوں کو سماجی واقتصادی امداد فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس مہینے کی تیس تاریخ تک ڈیڑھ کروڑ مستحق خاندانوں میں دو سو ارب روپے تقسیم کئے جائیںگے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع ملتان میں پچیس احساس کفالت مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.