Friday, 19 April 2024, 02:00:28 pm
پاکستان ہرفورم پرکشمیری عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتارہے گا:وزیر خارجہ
September 12, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان ہرفورم پرکشمیری عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتارہے گا۔

وہ جنیواکےتین روزہ کامیاب دورے سے واپسی پراسلام آباد کے ہوائی اڈے پرلوگوں سے گفتگو کررہے تھے جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کومقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی  کھلی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ نے واضح طورپرکہاکہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا کے سامنے بھارت کااصل چہرہ بے نقاب کیاگیا ہے  اور اب دنیامقبوضہ کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کے خلاف بھارتی مظالم  پرتنقیدکررہی ہے۔

ہوائی اڈے پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد وزیرخارجہ کے اردگرد جمع ہوگئی اور انہوں نے''پاکستان زندہ باد،کشمیربنے گاپاکستان'' کے نعرے لگائے۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.