Thursday, 25 April 2024, 03:33:00 am
کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کیلئے تیسرے فریق کی ثالثی واحد راستہ ہے:وزیر خارجہ
September 12, 2019

File Photo

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لئے تیسرے فریق کی ثالثی واحد راستہ ہے۔

سوئس ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق سوئس حکام نے بھارتی رہنماؤں کے ساتھ اپنی متوقع ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا ہے جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین پر عمل کرنا ہو گا۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر کرفیو اٹھائے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جینے کا حق دے۔شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے کردار کی تعریف کی۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.