Saturday, 20 April 2024, 06:05:05 pm
حکومت نے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے:عبدالرزاق دائود
September 12, 2019

File Photo

تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت اور پیداوار کے لئے وزیراعظم کے مشیرعبدالرزاق دائود نے کہاہے کہ حکومت نے خصوصی اقتصادی زون میں جدیدڈھانچے کی فراہمی کے ذریعے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے۔

انہوں نے یہ بات کورنگی Creek اور بن قاسم صنعتی پارک کے مقامی سرمایہ کاروں کے ایک وفد کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے خصوصی صنعتی زونز کے حوالے سے محصولات میں بے ضابطگیوں پرمشتمل مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔مشیرنے سرمایہ کاروں پرزوردیاکہ وہ اپنی سرمایہ کاری سے بھرپورفائدہ اٹھانے کے لئے خصوصی اقتصادی زونز میں ٹیکسٹائل فوڈپروسیسنگ ، آئی ٹی اور آئی ٹی کے آلات ،نقل وحمل اور گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.