Thursday, 28 March 2024, 11:00:58 pm
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ قربانیاں دی ہیں:وزیر داخلہ
September 12, 2019

File Photo

وزیرداخلہ اعجازاحمدشاہ نے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیاہے کہ کسی بھی شخص کواپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے کسی ملک کے خلاف پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پوررے ملک میں ہرقیمت پر حکومتی عملداری قائم کی جائے گی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت روزگار کے مواقع فراہم کرکے کالعدم تنظیموں کو قومی دھارے میں لائے گی۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ قربانیاں دی ہیں اوراس جنگ میں ا َسی ہزاربے گناہ افراد نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.