Wednesday, 24 April 2024, 05:42:06 am
بھارت کامقبوضہ کشمیرمیں حالات معمول کےمطابق ہونےکاجھوٹا دعویٰ عالمی سطح پربےنقاب ہوگیاہے:وزیرخارجہ
September 12, 2019

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول کے مطابق ہونے کا جھوٹا دعویٰ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سمیت عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا ہے۔

 انہوں نے آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں معمول کی زندگی بحال ہونے کا دعوےکرکے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے تاہم مختلف عالمی فورموں پر کشمیریوں کےلئے اٹھنے والی آوازوں سے بات ثابت ہوگئی ہے کہ بھارت کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے۔

 انہوں نےکہا کہ بھارت میں اقلیتوں اور معاشرے کے سیکولر طبقے نے آ ر ایس ایس اور ہندوتوا ذہنیت کو مسترد کردیا ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا نے اس بات کا بھی نوٹس لیا ہے کہ کشمیریوں کو یوم عاشور منانے کے مذہبی حق سے بھی محروم کردیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی شدید قلت ہے اور دنیا کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کررہی ہے۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی روابط مکمل طور پر منقطع کئے جانے پر ریڈیو پاکستان کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کشمیریوں کے لئے اطلاعات تک رسائی کا واحد ذریعے ہے جنہیں انٹر نیٹ اورموبائل فون سروس تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.