Friday, 29 March 2024, 07:50:19 pm
بھارت او ر پاکستان مذاکرات کے ذریعےکشمیرکامسئلہ حل کریں: انتونیو
September 12, 2019

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس  نے بھارت او ر پاکستان پر زوردیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے کشمیر کا مسئلہ حل کریں۔

 نیو یارک میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دجارک  نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نےا یٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کے تحت حالیہ ہفتوں میں پاکستان اور بھارت کے حکام سے بار ہا ملاقات کیں۔

 انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو موجودہ صورتحال کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر سخت تشویش ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں سے اپیل کی کہ وہ مذاکرات کے ذریعے یہ مسئلے حل کریں کیونکہ انسانی حقوق کے مکمل احترام کے ذریعے ہی کشمیر کا مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.