Friday, 19 April 2024, 11:53:48 am
اقوام متحدہ میں پاکستان کاافغان امن عمل کی جلد بحالی پر زور
September 12, 2019

اقوام متحدہ میں پاکستان نے افغان امن عمل کی جلد بحالی پر زوردیا ہے۔

 اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں افغانستان کے بارے میں ایک مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئےکہا کہ بالآخر حتمی معاہدے پر اتفاق ہوجائے گا۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ امن مذاکرات کی معطلی وقتی ہے اوروہ جلد بحال ہونگے کیونکہ دوسری صورت میں وہاں تشدد میں اضافہ ہوگا جس سے افغانستان کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگی۔

ملیحہ لودھی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی جانب سے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشیدگی کی مذمت کی اورتمام فریقوں پر ضبط و تحمل سے کام لینے پر زوردیا ہے۔

(این این آر،  وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.