Friday, 19 April 2024, 10:58:46 am
بھارت کی جانب سے کسی مہم جوئی سے پورے خطے کو خطرات کاسامناہوسکتاہے
September 12, 2018

دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارت کو احساس ہونا چاہیے کہ کسی بھی قسم کے غیر ذمہ دارانہ رویے یا مہم جوئی سے پورا خطہ خطرے سے دوچار ہوسکتا ہے۔ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نعیم خالد لودھی نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے تمام ترمظالم کے باوجود حق خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام ہوگیا ہے۔بین الاقوامی تعلقات کی ماہر ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہی تمام مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے۔ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے کہا کہ مغربی ممالک نے بھارت میں اقتصادی مفادات کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ڈاکٹر فاروق حسنات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں کامیابی کے بعداپنے پہلے خطاب میں بھارت کو مستقبل میں بہتر تعلقات قائم کرنے کا انتہائی مثبت پیغام دیا لیکن بھارتی حکومت نے اس پیغام کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ریٹائرڈبریگیڈیئرٹیپوسلطان نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دے کر اسے دبانہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہرعالمی فورم پر اٹھانے کا تہیہ کررکھا ہے اور وہ عالمی سطح پر بھارت کو بے نقاب کرتارہے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.