Friday, 29 March 2024, 01:02:06 am
پاکستان کاافغان امن اورمفاہمتی عمل کیلئے اپنی مستقل حمایت کااعادہ
August 12, 2020

پاکستان نے افغان امن اورمفاہمتی عمل کے لئے اپنی مستقل حمایت کااعادہ کیاہے۔

اسلام آباد میں سبکدوش ہونے والے افغان سفیرعاطف مشال سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمودنے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے پُرعزم ہے۔اُدھرسبکدوش افغان سفیرنے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ الوداعی ملاقات کے دوران انہوں نے اسلام آباد میں سفارتی مشن کے دوران تعاون کی فراہمی پرسیکرٹری خارجہ سہیل محمود کاشکریہ ادا کیا۔فریقین نے افغان امن عمل میں پیشرفت اوردونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر بات چیت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.