Saturday, 19 September 2020, 07:26:42 am
پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے:سیکرٹری خارجہ
August 12, 2020

File Photo

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کے نائب سیکرٹری ڈیوڈ ہیل کیساتھ ویڈیولنک کے ذریعے تفصیلی بات چیت کی۔
فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ،موجودہ پیش رفت اور مستقبل کی ترجیحات کا جائزہ لیا۔
سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جن میں اقتصادی شراکت داری اورعوامی رابطوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
فریقین نے علاقائی تناظرمیں افغان امن اورمصالحتی عمل میں پیشرفت پر اپنے اپنے نکتہ نظرکااظہارکیا۔
سیکرٹری خارجہ نے افغانوں کی قیادت میں افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کااعادہ کیا۔
فریقین نے جنوبی ایشیا میں امن اوراستحکام کے امورپر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سیکرٹری خارجہ نے بھارت کے پانچ اگست دوہزارانیس کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدام اور اس کے نتائج بالخصوص بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پرخلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کا جاری فوجی محاصرہ اورپاکستان کے خلاف اس کاجارحانہ رویہ علاقائی امن وسلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔