Tuesday, 23 April 2024, 02:13:58 pm
پاک فوج اور بحریہ کے جوانوں کی دادو میں سیلاب سے متا ثرہ افراد کیلئے امدادی کارروائیاں
August 12, 2020

File Photo 

پاک فوج اور بحریہ کے جوانوں نے دادو کے مختلف حصوں میں سیلاب سے  متاثرہ افراد کی مدد کےلئے امدادی کارروائیاں کی ہیں۔

 فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خواتین، بچوں اور شہریوں سمیت پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کےلئے ہیلی کاپٹر کی خصوصی پروازیں چلائی گئیں۔ ان افراد کو تیار کھانا اور ضروری علاج معالجہ فراہم کیا گیا۔

 اب تک تیار کھانے کے 34 ہزار سے زائد پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب سے متاثر افراد کےلئے پانی اور خشک راشن بھی بھیجا گیا۔

 پاک بحریہ کی کشتی نما گاڑی بھی امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں جوہی گوٹھ میں موجود ہے،150 سے زائد افراد کو علاج معالجہ فراہم کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.