Saturday, 19 September 2020, 07:56:19 am
وزیراعظم کل پشاوربس ریپڈٹرانزٹ کاافتتاح کریں گے
August 12, 2020

File Photo

وزیراعظم عمران خان کل (جمعرات) پشاوربس ریپڈٹرانزٹ کاافتتاح کریں گے۔
خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ محمودخان نے یہ بات پشاورمیں اس بڑے منصوبے کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی پشاور کے اجراء سے صوبائی دارالحکومت کے عوام کو سستے کرائے پر معیاری سفری سہولت دستیاب ہوگی۔
بی آر ٹی منصوبہ ساڑھے ستائیس کلومیٹرطویل شاہراہ اوراس پرواقع اکتیس سٹیشنوں پرمشتمل ہے جس کے ذیلی روٹس کی لمبائی باسٹھ کلومیٹر ہے جن پرایک سوچھیالیس بس سٹاپ ہیں۔