Saturday, 19 September 2020, 08:21:33 am
بل گیٹس کی کوروناکی وباء سے نمٹنے سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف
August 12, 2020

وزیراعظم عمران خان نے بل اینڈمیلنڈاگیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ٹیلیفون پر گفتگوکرتے ہوئے پاکستان میں کورونا کی روک تھام کی تازہ ترین صورتحال اورپولیو سے بچائو کی مہم کے دوبارہ آغاز پرتبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے گفتگو کے دوران بل گیٹس کو پاکستان میں کوروناوائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بہتری اورخصوصاً نئے مریضوں کی تعداداورشرح اموات میں نمایاں کمی کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی انتہائی موثررہی ہے۔
وزیراعظم نے گیٹس فائونڈیشن کی طرف سے کوروناوائرس کی روک تھام میں معاونت سمیت پاکستان کے لئے امداد کی فراہمی کوسراہا۔
انہوں نے کہاکہ پولیو سے بچائوکے ڈھانچے کی تشکیل نونے کوروناوائرس کی روک تھام کے اقدامات میں بھی اہم کرداراداکیاہے۔
بل گیٹس نے کوروناکی وباء سے نمٹنے اورخصوصاً غریب افرادکی زندگیاں اورروزگار محفوظ رکھنے سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم عمران خان اوربل گیٹس نے مشترکہ ترجیحات کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔