Tuesday, 22 September 2020, 09:14:01 am
دہشتگردی کی مالی معاونت اوررقوم غیرقانونی طریقےسےبیرون ملک بھجواناناسورہے: وزیرخارجہ
August 12, 2020

File Photo

تعلیم کے وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے مزید جامعات قائم کی جارہی ہیں۔

 آج (بدھ) قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے  پر بھی مرکوز ہے۔

سپیکر نے تجویز دی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے وفاقی دارالحکومت میں نالج سٹی قائم کیا جائے، اس مقصد کےلئے انہوں نے کہا کہ دونوں نجی اور سرکاری اداروں کے قیام کےلئے ایک الگ سیکٹر مختص کیا جاسکتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کی مالی معاونت اور رقوم غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بجھوانا ناسور ہے جس کا پاکستان کو سامنا ہے اور اسے ختم کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلقہ قانون سازی پر اتفاق رائے کےلئے حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ تفصیلی بات  چیت کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی مثبت تجاویز کو ایمانداری کے ساتھ شامل کیا گیا۔

سمندری امور کے وزیر علی زیدی نے ایک توجہ دلاو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ماہی گیروں کی استعداد کار میں اضافے کےلئے انہیں کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ماہی گیر اس صنعت کی بہتری کےلئے حال ہی میں اعلان کردہ جہاز رانی پالیسی میں دی گئی مراعات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ ماہی پروری کے شعبے کی برآمدی صلاحیت کو فروغ دینے کےلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

مواصلات کے وزیر مراد سعید نے ایوان میں اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ  حقیقت کا روپ دھارے گا۔

 انہوں نے کہا کہ اس سال سڑکوں کے بہت سے بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حیدر آباد سکھر موٹروے اورکراچی چمن کوئٹہ شاہراہ پر تعمیراتی کام رواں سال شروع کیا جائے گا۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ شاہراہوں کے قومی ادارے کی آمدن میں 25 ارب روپے سے 50 ارب روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

 ایوان کااجلاس اب غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا گیا۔