Saturday, 19 September 2020, 07:29:15 am
برآمدات کی حوصلہ افزائی کی پالیسی کے مفیدثمرات برآمدہوئے ہیں:شبلی
August 12, 2020

وفاقی کابینہ کوبتایاگیاہے کہ حسابات جاریہ کاخسارہ بیس ارب ڈالرسے کم ہوکر صرف تین ارب ڈالر رہ گیاہے۔
اسلا م آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعدمیڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فرازنے کہاکہ برآمدات کی حوصلہ افزائی اورغیرضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی کی پالیسی کے مفیدثمرات برآمدہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں سے سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرساڑھے آٹھ ارب سے بڑھ کرساڑھے بارہ ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو شفاف طریقے سے مالی امداد فراہم کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کی معیشت کوبہتر درجہ بندی دی ہے اور اس کو مستحکم قرار دیاہے جو اس کے معاشی استحکام کی علامت ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کومشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں اوراب مشکل وقت تقریباً گزر گیا ہے اورقوم کو اقتصادی استحکام کے فوائدجلدحاصل ہوں گے۔