Tuesday, 23 April 2024, 02:47:36 pm
منی پور،آسام کے علیحدگی پسندوں کا مقبوضہ کشمیر کے الحاق کی کوششوں پر بھارت کے یوم آزاد ی کی تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
August 12, 2019

بھارت میں منی پور اور آسام کے علیحدگی پسند گروپوں نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی کوشش کے خلاف احتجاج کے طور پر بھارت کے یوم آزادی کی تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان گروپوں کا کہنا ہے کہ آرٹیکل370 کا خاتمہ اور جموں و کشمیر کو دو یونین علاقوں میں بدلنا جمہوریت کی تذلیل ہے۔ گروپوں نے ایک بیان میں کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے اور جموں و کشمیر کی حیثیت وہاں کے عوام کی مرضی کے بغیر بدلنے سے بھارت کی ہٹ دھرمی ظاہر ہوتی ہے جو جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے نو آبادیاتی نظام سے آزادی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے آپ کو بھارت سے بچا سے سکتے ہیں۔دونوں گروپوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی جانب سے بھارت کا سیاسی کنٹرول حاصل کرنے سے ہندوآئزیشن کا عمل تیزی سے بڑھا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.