Saturday, 24 August 2019, 04:03:49 pm
خلیجی خطے میں مغربی قوتوں کی موجودگی سے علاقائی کشیدگی مزید بڑھے گی،عراقی وزیر خارجہ
August 12, 2019

عراق کے وزیر خارجہ محمد الحکیم نے کہا ہے کہ خلیج کے خطے میں مغربی ممالک کی فورسز کی موجودگی سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہاکہ خلیجی ممالک مل کر بحری جہازوں کی گزرگاہیں محفوظ بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عراق پرامن بات چیت کے ذریعے کشیدگی میں کمی لانا چاہتا ہے۔