Monday, 18 November 2019, 10:59:37 am
حکومت نے عوام کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا عزم کررکھا ہے،وزیراعلیٰ
August 12, 2019

پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا عزم کررکھا ہے ۔

وہ پیر کے روز پولیس لائن سرگودھا میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعلی نے پولیس کے شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔بعد میں وزیراعلی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کاجائزہ لیا ۔انہوں نے دارلامان اوردارلفلاح کا دورہ بھی کیا اور خواتین اور بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے ۔